وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے حاضرین کو بریفنگ بھی دی

742903
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں  قومی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ،ڈی جی ایم آئی اور پاک بحریہ کے سربراہ سمیت دیگر سول و عسکری حکام موجود تھے ۔

اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے حاضرین کو بریفنگ بھی دی ۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں قومی سلامتی اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن رد الفساد کے حوالے سے آگاہ کیا ، دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں