پاک ترک تعلقات،دفاعی سازوسامان کی خرید و فروخت کا معاہدہ

پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رُو سے ترکی، پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان ترکی کو ملک میں تیار کردہ تربیتی طیارے فروخت کرے گا

729945
پاک ترک تعلقات،دفاعی سازوسامان کی خرید و فروخت کا معاہدہ

پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رُو سے ترکی، پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان ترکی کو ملک میں تیار کردہ تربیتی طیارے فروخت کرے گا۔

  ترک محکمہ دفاع کے مطابق ترکی، پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ سے 52 سپر مشّاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے چار چھوٹے جنگی بحری جہاز خریدے گا۔

 واضح رہے کہ  یہ پہلا موقع ہو گا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کوئی رکن ملک سپر مشاّق جہازوں کو استعمال کرے گا۔

خبر کی رو سے، حتمی معاہدے پر دستخط 30 جون کو متوقع ہیں۔



متعللقہ خبریں