پاک دھرتی کو فسادیوں سے پاک کرتے ہیں دم لیں گے، آرمی چیف
رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ اس دھرتی کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرتے ہی دم لیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قمر جاوید نے فوجیوں کی تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعد ازاں پسرور کینٹ کا بھی دورہ کرکے افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں کیں، اس دوران انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے جب کہ ہر رنگ اور نسل کے فسادیوں سے اپنے وطن عزیز کو صاف کریں گے۔
متعللقہ خبریں

صدر ایردوان کے پاکستانی ہم منصب کےلیے ٹوگ گاڑی کا تحفہ
صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ترکیہ کی مقامی برقی گاڑی ٹوگ تحفے میں دی