عالمی برادری بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و ستم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے: وزیراعظم نواز شریف

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنائے ۔ کشمیر کی جنت نظیر وادی کشمیریوں کی ہے ، مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا

714142
عالمی برادری بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و  ستم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے: وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے  وزیراعظم نوا ز شریف نے عالمی برادری سے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو  نہیں روک سکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پر امن حل یقینی بنائے ۔ کشمیر کی جنت نظیر وادی کشمیریوں کی ہے ، مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ شدید ظلم کی گھڑی میں کشمیر کے عوام آزادی کے لئے پرامید ہیں۔

اتوار کے روز وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جائز حق جلد مل جائے گا۔فوجی طاقت سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جاسکتی،کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیری اب تک ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ڈھونگ انتخابات میں حصہ لینے سے انکارکرنے والوں پر فوج کشی کی گئی جبکہ پرامن شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جا سکتی۔

نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے مسلسل روکا جارہا ہے ۔



متعللقہ خبریں