مشرف نے2007 میں ڈیل کی کوشش کی لیکن ہم نے انکار کردیا: وزیراعظم نواز شریف

انہوں نے کہاکہ چاہنے کے باوجود مشرف کا پاکستان نہ آسکنا مکافات عمل ہے ،2007 میں مشرف انڈر ہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے ، میں نے انکارکردیا ، خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہو گئے ، ملک میں اصل تبدیلی ہم لائے ہیں

696659
مشرف نے2007 میں ڈیل کی کوشش کی لیکن ہم نے انکار کردیا: وزیراعظم  نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ 2007 میں پرویز مشرف نے ڈیل کی کوشش کی لیکن ہم نے ہر قسم کی ڈیل سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہاکہ چاہنے کے باوجود مشرف کا پاکستان نہ آسکنا مکافات عمل ہے ،2007 میں مشرف انڈر ہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے ، میں نے انکارکردیا ، خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہو گئے ، ملک میں اصل تبدیلی ہم لائے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اركان پارلیمنٹ كو اگلے عام انتخابات كی تیاری كی ہدایت كرتے ہوئے كہا كہ یہ آخری سال ہے اركان ترقیاتی كام كریں جب كہ وزیر اعظم بھی چاروں صوبوں كے دورے كریں گے۔ انہوں نے كہا دہشت گردی كے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں كی بحالی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے مزید كہا كہ ان كی حكومت نے بجلی كی قلت دور كرنے اور پاكستان میں مواصلاتی روابط بڑھانے کے لیے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ كے بڑے بڑے منصوبے شروع كیے، موجودہ حكومت نے بجلی كی قلت پر بہت حد تك قابو پالیا ہے اور 2018 تك لوڈ شیڈنگ تاریخ كا حصہ بن جائے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیاسی صورت حال ، فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم ، پاناما کیس اور سیاسی مخالفین کی مہم سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالیاتی استحکام اور اقتصادی نمو کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی ۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے منصوبوں اور کارکردگی ، شاہد خان عباسی نے توانائی کے منصوبوں ، جبکہ خواجہ آصف نے شرکاء کو گزشتہ چار سال کے دوران پانی و بجلی کی وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے اجلاس کے شرکاء کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں ترقیاتی فنڈز میں تاخیر پر ارکان نے وزیر اعظم سے احتجاج کیا ، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ارکان کو ترقیاتی فنڈز ترجیحی بنیادوں پر دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس پر بھی بات ہوئی ، جس پر وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ مخالفین کے الزامات کو سنجیدہ نہ لیا جائے ۔



متعللقہ خبریں