وزیر اعظم نواز شریف کا پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد آج 32 روز سے بند پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے

695742
وزیر اعظم نواز شریف کا پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم

وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 32 روز سے بند طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد آج 32 روز سے بند پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے

وزیراعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت پاکستان کی جانب سے سرحد بند کرنیکی وجوہات کا تدارک ضرورکریگی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پشت پناہی افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے کی گئی تاہم دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط فراموش نہیں کیے جاسکتے ،سرحد کی بندش ان دیرینہ روابط کی بھی بندش تھی اس لیے خیرسگالی کے طور پر سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فروری میں پاکستان میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد پاکستان نے 16 فروری کو سکیورٹی خدشات کے باعث سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان نے کہا تھا کہ ان واقعات کے تانے بانے افغانستان میں موجود عناصر سے ملتے ہیں۔ پاکستان نے افغان حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 76 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست بھی افغان حکومت کو فراہم کی تھی۔سرحد پر پھنسے افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 اور 8 مارچ کو 2 روز کے لیے سرحد کھولنے کے بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں