فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کیلئے آج قومی اسمبلی میں دو بل پیش کیے جا رہے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلقہ بلز پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ منگل کو جبکہ پیر کو متفقہ ترامیم پیش کی جائیں گی

694648
فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کیلئے آج قومی اسمبلی میں دو بل پیش کیے جا رہے ہیں

حکومتفوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کیلئے آج قومی اسمبلی میں دو بل پیش کررہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلقہ بلز پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ منگل کو جبکہ پیر کو متفقہ ترامیم پیش کی جائیں گی۔

اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترمیم بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پہلے ہی 16 مارچ 2017ءکو تمام پارلیمانی لیڈروں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان ان متفقہ بلوں پر پیر کو بحث کرے گا جبکہ 21 مارچ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ پارلیمانی لیڈروں کی بات چیت کی روشنی میں ان بلز پر ووٹنگ ہو گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اس ضمن میں پیر کو قرارداد بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے بل اپوزیشن رہنماؤں کی تجاویز کے ساتھ بحث کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان شامل ہوں گے۔  اس سال جنوری میں فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد سیاسی جماعتیں مشاورت کے بعد اس بارے میں متفق ہوئی ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینٹ میں پیش کئے جائیں گے



متعللقہ خبریں