ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع  قمع کرنے کیلئے آپریشن رد الفساد جاری

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر صوابی کے علاقے باجہ زئی بائی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے

687761
ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع  قمع کرنے کیلئے آپریشن رد الفساد جاری

ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع  قمع کرنے کیلئے آپریشن رد الفساد بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔

صوابی میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر صوابی کے علاقے باجہ زئی بائی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران نہ صرف بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا بلکہ کئی دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

 آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ سب سے اہم کارروائی راولپنڈی کے علاقے لہڑی موڑ سٹاپ پر کی گئی جس  دوران بھکاری کے بھیس میں دہشت گرد طاہر عرف ابوالجندل کو دھر لیا گیا۔مذکورہ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں بارود ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ۔دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں بھی ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاری کا سامان پکڑا گیا ۔
ادھر کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے  آپریشن کرکے  بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کے دوران 15مارٹر گولے اور بارود برآمد کیا گیا ۔دالبدین میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران زیر زمین بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ پکڑا گیا جس میں اینٹی ائیر کرافٹ گن کے 6200 راؤنڈز برآمد  ہوئے۔



متعللقہ خبریں