وزیر اعظم محمد نواز شریف آج تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

شمالی وزیرستان میں تعمیرکئے جانیوالے ڈیم  ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ تراسی اعشاریہ چارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ڈیم  دومرحلوں میں مکمل کیاجائے گا جس کاپہلا مرحلہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا

683671
وزیر اعظم محمد نواز شریف آج تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم محمدنوازشریف آج کرم تنگی   ڈیم بنیاد کاسنگ رکھیں گے جس کی تعمیر سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑبنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔

شمالی وزیرستان میں تعمیرکئے جانیوالے ڈیم  ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ تراسی اعشاریہ چارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ڈیم  دومرحلوں میں مکمل کیاجائے گا جس کاپہلا مرحلہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔
ڈیم  سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔کرم تنگی ڈیم  کم لاگت  کاماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخواکاوسیع رقبہ بھی سیراب کیاجاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم تنگی ڈیم میں12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کو سیراب کیا جا سکے گا ۔کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے۔ ڈیم کی تعمیر کے لیے امریکی ادارہ یوایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا۔ڈیم کو دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا۔پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں