وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکی میں مصروفیات

وزیراعظم نوازشریف  نے آج  12 بج کر15 منٹ پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کیساتھ ملاقات کی ۔

678639
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکی میں مصروفیات
navaz şerif1.jpg

 

وزیراعظم نوازشریف ترکی کے 3روزہ دورہ پرانقرہ پہنچ گئےہیں

  نوازشریف نے ترک رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کیں جبکہ وہ آج صدر اور وزیر اعظم سے باضابطہ ملاقاتیں کرینگے ،بدھ کو سٹرٹیجک تعاون کونسل کے ورکنگ گروپ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان6معاہدوں پردستخط کر دئیے گئے جبکہ 12معاہدوں اور ایم او یوز پر آج دستخط ہوں گے ۔ وزیراعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز،وفاقی وزرا ء شاہد خاقان عباسی ،خرم دستگیر اور طارق فاطمی کے ہمراہ انقرہ پہنچے تو انکا استقبال یوتھ اورسپورٹس کے وزیرعلی عاکف و دیگراعلیٰ حکام نے کیا جبکہ ایئرپورٹ پروزیراعظم اورخاتون اول کو ترک بچوں نے گلدستے پیش کئے ۔حکومتی ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم آج ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم بن علی یلدریم سے الگ الگ اہم ملاقات کے علاوہ سٹر یٹجک تعاون کونسل(ایچ ایل ایس سی سی)کے پانچویں اجلاس میں بھی شریک ہونگے ،جس میں اقتصادی، تجارتی، توانائی، ٹرانسپورٹ اور ریلوے سمیت متعدد شعبہ جات میں تعاون بڑھانے سے متعلق فیصلے کئے جائینگے جبکہ اس موقع پر کئی معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ۔بعدازاں وزیراعظم ترک پارلیمنٹ بھی جائینگے جہاں اپنے خطاب میں وہ ترکی کی منتخب حکومت کیخلاف ناکام فوجی بغاوت اور ترک عوام کی جمہوریت سے کمٹمنٹ پر اظہاریکجہتی کرینگے ۔ مزیدبتایاگیاکہ دونوں ملکوں کی قیادت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اپنے اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات کریگی،علاقائی صورتحال اوربعض بین الاقوامی تبدیلیوں کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف کایہ دورہ انتہائی اہم ہے جبکہ اس دوران کشمیر اورقبرص کے ایشوز پربھی مشترکہ حکمت عملی کا تعین ہوسکتا ہے ۔ دریں اثناپاک ترک سٹرٹیجک تعاون کونسل کے ورکنگ گروپ اجلاس میں دونوں ملکوں نے 6معاہدوں پردستخط کئے ،ان میں ترکی اورپاکستان کے درمیان 2003ء کے روڈکامعاہدہ بھی شامل ہے ،معاہدہ کے تحت پاک ترک روڈٹرانسپورٹ 2017ئمیں آپریشنل ہوجائیگی جبکہ تفتان روڈ کے 147کلومیٹرطویل حصے کی تعمیر کیلئے فنڈز ترکی فراہم کریگا۔مزیدبرآں پاکستان نے 500روٹ پرمٹس ترک حکومت کے حوالے کردئیے ،اب ترکی کی گاڑیاں پاکستان کے راستے اکنامکس کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن ممالک میں جاسکیں گی۔ کوئٹہ تفتان روڈ جس کا 147 کلو میٹر کا حصہ خراب ہے اس کی تعمیرکے لئے ترکی کے بینک سے فنڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے ،پاکستان اور ترکی آپٹک فائبر کے ذریعے بھی لنک ہونے جارہے ہیں، ترکی اور ایران پہلے سے لنک ہیں،اب پاکستان ایران تک فائبر لنک کرے گا۔ سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں 12معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جن میں سب سے اہم ٹیررازم فناسنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کا معاہدہ ہے ، اس کے علاوہ پنجاب میں 300 میگا واٹ سولر پراجیکٹ کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں عشائیہ دیا ۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر طیب اردوان نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔



متعللقہ خبریں