پاک فوج نے حالیہ آپریشز میں 100 دہشت گردوں کو مار ڈالا ہے

سانحہ سہیون شریف کے بعد پاک فوج نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے اکثر مقامات پر چھاپے مارے ہ، جس دوران چند نوجواب ہلاک بھی ہوئے ہیں

675204
پاک فوج نے حالیہ آپریشز میں 100 دہشت گردوں کو مار ڈالا ہے

پاکستان  کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک  بیان کے مطابق، ملک بھر میں  خفیہ معلومات پر سرچ آپریشنز جاری ہیں ،  اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک  100 سے زائد دہشت گرد  مارے  گئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ  مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے  دہشت گردوں کی ایک  بڑی تعداد کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاک فوج نے  یہ بھی  اعلان بھی کیا ہے کہ افغانستان سے ملک میں  کسی غیر قانونی  آمدورفت  کی  اجازت نہیں  دی جائیگی اور  افغان حکام کو   76 دہشت گردوں کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کی محافظ ہے اور ملک کو درپیش تمام خطرات کا ڈٹ کر  مقابلہ کریں گے، پاک فوج عوام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا کہ دشمنوں   کو ان کے گندے عزائم کو کسی  بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ کہ دہشتگردوں کو ہر جگہ بلا امتیاز نشانہ بنایا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



متعللقہ خبریں