افغان سفارتخانے کے حکام کی جی ایچ کیو طلبی ، 76 دہشتگردوں کی فہرست دے دی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق افغان سفارتخانے کے حکام کو راولپنڈی میں جی ایچ کیو طلب کیا گیا اور افغانستان میں چھپے ہوئے چھہتر دہشت گردوں کی فہرست ان کے حوالے کی گئی

674362
افغان سفارتخانے کے حکام کی جی ایچ کیو طلبی ، 76 دہشتگردوں کی فہرست دے دی

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق افغان سفارتخانے کے حکام کو راولپنڈی میں جی ایچ کیو طلب کیا گیا اور افغانستان میں چھپے ہوئے چھہتر دہشت گردوں کی فہرست ان کے حوالے کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفارتکار سے کہا گیا ہے کہ افغانستان ان افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے اور انہیں گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔  

اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں