مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

670558
مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اور ریزرو پولیس نے صبح کے وقت کلگام میں آبادی کو گھیرے میں لے کر کریک ڈاون کیا۔

مقابلے میں بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا اور بھارتی  فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور دیگر حریت رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا  تھا۔

مقبول بٹ کے یوم شہادت کے اگلے ہی روز قابض بھارتی فورسز نے کلگام میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔ اس بزدلانہ کاروائی  میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری  اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں