بلوچستان میں زلزلہ،عوام میں سخت خوف وہراس

بلوچستان کے شہروں تربت ،پسنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں  اس زلزلے کی شدت6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے

667520
بلوچستان میں زلزلہ،عوام میں سخت خوف وہراس

بلوچستان کے شہروں تربت ،پسنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں  اس زلزلے کی شدت6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بلوچستا ن کے علاقے گوادر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس  زلزلے کا مرکز تربت سے 90 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  اس زلزلے سےپسنی میں مکانات گرے ہیں مگر فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 زلزلے کے بعد مکران میں  ہنگامی حالت  کا اعلان  کردیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں