زبیر عمر گورنر سندھ مقرر , جمعرات کو حلف اٹھائیں گے

محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر ہوں گے ۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو متوقع ہے ۔ ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے بتایا کہ کہ گورنر سندھ کے تقرر کے حوالے سے سمری پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور کسی بھی وقت نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا

662163
زبیر عمر گورنر سندھ مقرر , جمعرات کو حلف اٹھائیں گے

صدر مملکت ممنون حسین نے نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کو سندھ کا گورنر بنائے جانے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر ہوں گے ۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو متوقع ہے ۔ ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے بتایا کہ کہ گورنر سندھ کے تقرر کے حوالے سے سمری پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور کسی بھی وقت نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ میں اہل سندھ کی ترقی اور خوش حالی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ سندھ کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اہم ذمہ داری ہے ۔

میں صوبے میں امن اور استحکام کے لیے جاں فشانی سے کام کروں گا۔ سندھ میں سب سے بڑا چیلنج معاشی نوعیت ہے کیونکہ یہ شہر قومی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جب تک کراچی اپنا بھرپور معاشی کردار ادا نہیں کرے گا تب تک قومی معیشت مستحکم نہیں ہوگی۔ بطور گورنر سندھ میری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بہت حساس صوبہ ہے ۔ اس میں مختلف زبانیں بولنے والے رہتے ہیں۔ سب کا ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

 کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے ۔ اب وہ کراچی نہیں رہا جو 2013 میں ن لیگ کی حکومت قائم ہونے سے پہلے تک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بہت حساس صوبہ ہے ۔ اس میں مختلف زبانیں بولنے والے رہتے ہیں۔ سب کا ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ اہل سندھ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد زبیر کو سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات میں ہوا۔



متعللقہ خبریں