اس تکلیف کے موقع پر ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے اور دنیا کو اس وقت  اس خطرے کے خلاف ایک مشترکہ جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف

641829
اس تکلیف کے موقع پر ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان نے نئے سال کے موقع پر استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں 39 معصوم انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حملے میں معصوم جانوں کی ہلاکت پر ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ہماری دعائیں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام ترک عوام کے دکھ درد میں  برابر کی شریک ہے اور اس تکلیف کے موقع پر ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے اور دنیا کو اس وقت  اس خطرے کے خلاف ایک مشترکہ جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں جانوں اور مادی حوالے سے بہت بڑی قربانی دی ہے  اور ہم اس کے خلاف   تدابیر اختیار کرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع پر  استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پر دہشتگردی کے حملے میں  39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں