سی پیک پر تنازعات ختم,کراچی سرکلر ر یلوےکی منظوری، چاروں صوبوں میں اقتصادی زون بنیں گے

سی پیک، تنازعات، کراچی، سرکلر ر یلوے، منظوری، صوبوں، اقتصادی زون

640693
سی پیک پر تنازعات ختم,کراچی سرکلر ر یلوےکی منظوری، چاروں صوبوں میں اقتصادی زون بنیں گے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سی پیک منصوبے کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی  وزیر برائَ منصوبہ بندی احسن اقبال  اور  وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس کے دوران سی پیک منصوبے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں پراعتماد کا اظہار کیا گیا۔

احسن اقبال نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ، جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، طارق فاطمی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان شامل ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کے سی آر کا اکنامک آئی آر آر کا تخمینہ 13.8 فیصد لگایا گیا ہے ، معاشی فوائد میں وہیکل آپریشن کاسٹ اور ٹریول ٹائم کاسٹ میں کمی بھی شامل ہے ۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو سی پیک سے متعلق جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں کیا گیا ، جو کہ بیجنگ میں این ڈی آر سی کی عمارت میں ہوا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے تحت مجموعی طور پر 8 انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایاجائے گا جس میں قبائلی علاقوں کے علاقہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور گوادر میں فری زون بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ صرف ترقیاتی کاموں تک محدود نہیں بلکہ اس منصوبے سے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ ملے گا اور اس منصوبے کو ملک کے ہر حصے تک پھیلایا جائے گا جس سے ہر شہری استفادہ کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں