وزیراعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

منصوبے کی تکمیل سے صنعتی اور کمرشل شعبے کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، منصوبہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کی حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ چشمہ-تھری کے افتتاح سے قبل چشمہ-ون اور چشمہ-ٹو سلے پہلے ہی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے

639149
وزیراعظم  نواز شریف نے چشمہ تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ۔ منصوبے سے 340 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ وزیر اعظم آج خصوصی طور پر منصوبے کا افتتاح کرنے کیلئے میانوالی پہنچے ۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور سرتاج عزیز بھی اس موقع پر ان کےء ساتھ موجود تھے ۔

اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن نے مشترکہ طور پر یہ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچانا ہے۔

2030 تک جوہری توانائی سے بجلی کی پیداوار کو 8800 میگاواٹ تک لےجایا جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے صنعتی اور کمرشل شعبے کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، منصوبہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کی حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ چشمہ-تھری کے افتتاح سے قبل چشمہ-ون اور چشمہ-ٹو سلے پہلے ہی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔

کراچی نیوکلیئر پارو پروجیکٹس کے-ٹو اور کے-تھری کی تکمیل 2030 میں ہوگی، ان تمام منصوبوں سے مجموعی طور پر 8800 میگا واٹ بجلی سسٹم کا حصہ بنے گی۔

پاکستان کے تمام جوہری بجلی گھروں میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹر اتھارٹی کے طے کردہ حفاظتی اصولوں اور دیگر معاملات کا خیال رکھا جاتا ہے، یہ تمام اصول انٹرنیشنل اٹاملک انرجی ایجنسی کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔



متعللقہ خبریں