عالمی بینک کے صدر کااسحاق ڈار کو فون، سندھ طاس معاہدے پر گفتگو

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو آگاہ کیا تھا کہ عالمی بینک کا فیصلہ پاکستان کے مفاد اور سندھ طاس معاہدہ کیخلاف ہے

638506
عالمی بینک کے صدر کااسحاق ڈار کو فون، سندھ طاس معاہدے پر گفتگو

 وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کو عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم  نے پیر کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں 23 دسمبر کو لکھے گئے وزیر خزانہ کے خط کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے اپنے خط میں عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے اپنی کارروائی روکنے کا اعلان کیا تھا اور بھارت کی طرف سے درخواست پر غیر جانبدار مبصر کی تعیناتی بھی روک دی تھی۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو آگاہ کیا تھا کہ عالمی بینک کا فیصلہ پاکستان کے مفاد اور سندھ طاس معاہدہ کیخلاف ہے۔

اس موقع پر گفتگو میں اسحق ڈار نے کہا قومی سلامتی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیے ہر ممکن اقداماتکیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا میری ٹائم سیکیورٹی، ساحلوں اور آبی حدود کے تحفظ کیلیے پاک بحریہ کا کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بنک نے سندھ طاس معاہدے کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے ثالث اور بھارت کی جانب سے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی درخواست مسترد کر دی تھی عالمی بنک نے موقف اختیار کیا تھا کہ جلد بازی اور بے ڈھنگ فیصلوں سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے بہتر یہ ہے کہ دونوں ممالک اپنا کردار ادا کریں۔



متعللقہ خبریں