یمن میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملہ ، 7 پاکستانی جاں بحق

یمن کی سمندری حدود میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

636205
یمن میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملہ ، 7 پاکستانی جاں بحق

یمن کی سمندری حدود میں ایرانی کارگو شپ پر راکٹ حملے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

ایم وی جویا ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیاگیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر میں ڈوب گیا۔ جہاز کے کپتان انیس الرحمن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا جن میں سے7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔ ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچ جانے والے شپ آفیسر کبیرنے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی۔ جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے 3کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان میں کپتان انیس الرحمٰن،چیف انجنیئر شعیب اور الیکٹریشن ابراہیم شامل ہیں۔

یمن کی حکومت کے ساتھ ملکر لاشیں اوربچ جانے والے شخص کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بتایا کہ وہ سعودی حکومت اور یمنی حکام سے رابطے میں ہیں۔



متعللقہ خبریں