پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے چناؤ کے لیے پولنگ

بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب کی 5میونسپل کارپوریشنوں کے میئرزاورڈپٹی میئرزبلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

635549
پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے چناؤ کے لیے پولنگ

 

بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب کی 5میونسپل کارپوریشنوں کے میئرزاورڈپٹی میئرزبلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

 پنجاب کے 36اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پنجاب کے 36 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بلدیاتی سربراہان کا چناؤ جاری ہے، جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوا جو دوپہر 2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ کے دوران کسی بھی وزیریا رکن اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن میں جانےکی اجازت نہیں ہو گی  جبکہ امیدواروں اور ووٹرز کےلئے پولنگ اسٹیشن میں فون لےجانے پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب کی 5میونسپل کارپوریشنوں کے میئرزاورڈپٹی میئرز جب کہ چنیوٹ اور نارووال کی ضلع کونسلوں کے چیئرمین اوروائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جب کہ ضلع کونسل راولپنڈی ، میونسپل کارپوریشن مری اور دیگر 3 میونسپل کمیٹیوں میں عدالتی حکم کے تحت بلدیاتی سربراہان کا چناؤ عمل میں نہیں آرہا۔



متعللقہ خبریں