پاک فوج  کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے: صدر ممنون حسین

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بغیرخود کفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں۔

626511
پاک فوج  کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے: صدر ممنون حسین

صدرممنون حسین نے اسلام آباد میں ”قومی استحکام، ترقی اورقوت میں کارفرما عناصرِترکیبی “ کے عنوان سے منعقدہ کل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیانِ پاکستان اوران کے رفقائے کارجذبہ تعمیرسے سرشار تھے۔منصوبہ بندی اور پالیسی ساز اداروں کو مستقبل کی علمی ضروریات کا علم ہونا چاہیے، قومی ترقی اوراستحکام کے لیے حکمتِ عملی کا تعیّن کریں جب کہ تعلیم کے معیارکو جانچنے کے لیے مو ثرلائحہ عمل وضع کیا جائے۔

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماہرینِ تعلیم مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں کیونکہ معاشی استحکام کے بغیرخود کفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں۔ ہمارے کھیت براعظم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں جب کہ معدنیات کے خزانوں سے قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج  کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ ہماری معاشی استحکام میں بہتری کا اعتراف آزاد عالمی ادارے بھی کررہے ہیں جب کہ اقتصادی ترقی کے لیے نقائص سے پاک منصوبہ بندی اور شفاف اقدامات ضروری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں