جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمرجاوید باجوہ کے سپرد کردی

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔

619976
جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمرجاوید باجوہ کے سپرد کردی

آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی۔ 

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی پیش کی۔ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نےگارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔  بعد ازاں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔



متعللقہ خبریں