کمان کی تبدیلی کیلئے تیاریاں مکمل , جنرل زبیر آج اور جنرل قمر باجوہ کل عہدہ سنبھالیں گے

سبک دوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آج ادارے کی کمانڈ جنرل زبیر محمود حیات کو سونپیں گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کل منگل کی صبح نو بجے جی ایچ کیو سے متصل ہاکی گراؤنڈ کے سبزہ زار میں ہو گی

618710
کمان کی تبدیلی کیلئے تیاریاں مکمل , جنرل زبیر آج اور جنرل قمر باجوہ کل عہدہ سنبھالیں گے

سبک دوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آج ادارے کی کمانڈ جنرل زبیر محمود حیات کو سونپیں گے جبکہ بری فوج کے سربراہ کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔
تقریب میں بری فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی کمان بری فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کریں گے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کیلئے ریہرسلز اتوار کو جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوئیں۔
تقریب میں وفاقی وزراء ، سابق سروسز چیفس ، اعلیٰ فوجی حکام اور دوسری ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات اور سبکدوش چیئرمین جنرل راشد محمود بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

سبک دوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آج ادارے کی کمانڈ جنرل زبیر محمود حیات کو سونپیں گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کل منگل کی صبح نو بجے جی ایچ کیو سے متصل ہاکی گراؤنڈ کے سبزہ زار میں ہو گی۔ اسی تقریب میں جنرل راحیل بری فوج کی کمانڈ نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے سپرد کریں گے ۔ 29 نومبر کی اس تقریب میں سول اور فوجی حکام، سول سوسائٹی کے ارکان، عمائدین، سفارت کاروں اور میڈیا کو شرکت کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کمان کی تبدیلی کی ریہرسل بھی کرلی گئی۔ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب آج ہو گی۔ تینوں مسلح افواج کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا۔ تقریب میں تینوں سروسز کے افسران شریک ہوں گے ۔

متعللقہ خبریں