بھارتی فوجیوں نے کشمیر میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی ہے
جھڑپ کے بعد ہمالیہ کے علاقے میں ہندوستانی قبضے کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں دیہاتیوں نے " صول آزادی " اور "ہندوستان علاقے کو ترک کر دو" کی نعرے بازی کی
617656
![بھارتی فوجیوں نے کشمیر میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/4710/0c2f/3249/583805c4409b8.jpg?time=1718381259)
ہندوستانی سیکورٹی قوتوں اور جموں کشمیر کے آزادی کے علمبرداروں کے مابین جھڑپ میں دو مزاحمت کار سمیت دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
جھڑپ کے بعد ہمالیہ کے علاقے میں ہندوستانی قبضے کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں دیہاتیوں نے " صول آزادی " اور "ہندوستان علاقے کو ترک کر دو" کی نعرے بازی کی۔
دیہاتیوں نے علاقے کے ایک تھانے میں موجود دو مزاحمت کاروں کی میتوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 25 شہری ہلاک جبکہ 103 زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ خطے میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ابتک 90 سے زائد افراد جان بحق جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔