لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی

کنٹرول لائن پر حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

616372
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے اور پاک فوج بھی اس کا موثر جواب دے رہی ہے جس کے نتیجے میں  7 بھارتی  اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، جس کے جواب میں پاک فوج بھی انتہائی موثر انداز میں منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ کنٹرول لائن پر حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں کیپٹن تیمورعلی، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارت کے 7 فوجی بھی مارے گئے اور ان کی کئی چوکیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کے لیے جاری جدو جہد کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر پر اشتعال انگیزی شروع کررکھی ہے۔

 



متعللقہ خبریں