شاہ نورانی کا مزار 52 افراد کی جان لے گیا،سینکڑوں زخمی

بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں درگاہ  شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں52 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں

609541
شاہ نورانی کا مزار 52 افراد کی جان لے گیا،سینکڑوں زخمی

بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں درگاہ  شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں52 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔

گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائر لیس کے ذریعے رابطہ کرکے امدادی  اداروں کو مطلع کیا اور بتایا کہ دھماکہ بہت  ہولناک  تھا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش ہے جو ایک خاتون حملہ آور نے کیا۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔دھماکے کے بعد مزار کو زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔

خبر کے مطابق۔ حب کے قریب موجود درگاہ شاہ نورانی کے دربار پر مغرب کے وقت  دھمال جاری تھی اور کثیر تعداد میں زائرین آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

امدادی  ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا ہے ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک خاتون خود کش بمبار نے دربار میں داخل ہو کر دھمال کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا

 

 



متعللقہ خبریں