وزیراعظم نواز شریف کا آج سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نصف کرنے کا اعلان

وزیراعظم نوازشریف سے پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا

605878
وزیراعظم نواز شریف کا آج سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نصف کرنے کا اعلان

وزیراعظم محمد نوازشریف نے منگل کے روز سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری پانی وبجلی کو فیصلے پر عملدر آمد کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔
فیصلے پر عملدر آمد سے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں4گھنٹے ہوگا

 وزیراعظم نوازشریف سے پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم نے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیلئے سیکریٹری پانی وبجلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس سے قبل شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تھا۔ دوسری طرف ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ سے زائد ہے ، لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ پر عملدرآمد کے اعلان پر بجلی پیدا کرنے والے بند پلانٹس کو چلا کر شارٹ فال کا دورانیہ دوہزار میگاواٹ تک لایا جائے گا۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار نو سے 10 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے اور گیس کی قلت کی وجہ سے بند پلانٹس کو چلاکر شارٹ فال کم کیا جائیگا تاکہ وزیر اعظم کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے لئے نئے اعلان کردہ شیڈول پر عملدرآمد کیا جا سکے ۔



متعللقہ خبریں