سیاسی مسائل کو مذاکرات ہی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم نواز شریف

اجلاس میں کہا گیا کہ مسائل کا سیاسی حل بھی جمہوریت اور جمہوری عمل کا خاصا ہے ، جس کے لیے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے جس کے لیے ڈائیلاگ کے آپشن کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے

600981
سیاسی مسائل کو مذاکرات ہی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم نواز شریف

 پاکستان  کے  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات ہی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے   اور وہ تمام  سیاسی مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   ملک میں  موجودہ ہنگامی کیفیت  اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کے لیے خطرناک  ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے یہ بات گزشتہ روز غیر رسمی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس میں چوہدری نثار’ اسحاق ڈار’ سعد رفیق’ احسن اقبال’ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے پریڈ گرائونڈ کی جگہ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا گیا۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ مسائل کا سیاسی حل بھی جمہوریت اور جمہوری عمل کا خاصا ہے ، جس کے لیے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے جس کے لیے ڈائیلاگ کے آپشن کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔ اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق نے بحرانی کیفیت سے نجات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔جس پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ڈیڈ لاک کے بجائے ڈائیلاگ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے ۔ لہذا وزرائکو بحرانی کیفیت سے نجات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ مذکورہ اجلاس میں وزرائکو روابط کے لیے ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں اور طے پایا کہ بحران کے سیاسی حل کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی مشاورت کا سلسلہ وسیع کیا جائے ۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جہاں ضروری سمجھا جائے گا وہاں وزیراعظم سیاستدانوں سے خود بھی رابطے کریں گے ۔



متعللقہ خبریں