مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم

کوہاٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکنان بھی وہاں جمع ہو گئے جنہوں نے ن لیگ کے حامیوں پر آوازیں کسیں

599189
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم

وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور پتھراؤ کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں وزیراعظم میاں  نوازشریف کے جلسے کے دوران  دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، کارکنان کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن) لیگ کے حامی  بھی میدان میں آگئے۔

اس دوران   دونوں جانب سے  نازیبا  الفاظ  کی بارش ہوئی ۔جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤ  بھی کیا  جس سے  متعداد افراد زخمی ہوگئے۔

حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس پرسیاسی کارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 



متعللقہ خبریں