سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کا پاسداری کی علامت ہے: عمران خان

عمران خان نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف و دیگر کو نوٹسز جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی اور کرپشن ساتھ ساتھ ہیں دونوں کا خاتمہ ضروری ہے ، نیب، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو فعال ہونا پڑے گا

594124
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت  کا پاسداری کی علامت ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ س کر پاکستان میں انصاف  کے تقاضے پورے کرنے   کی راہ ہموار کردی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا  اظہار سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا  پاناما کیس میں وہ چیزیں سامنے آئیں گی جو قوم سے چھپائی  جا رہی ہیں۔ عمران خان نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف و دیگر کو نوٹسز جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی اور کرپشن ساتھ ساتھ ہیں دونوں کا خاتمہ ضروری ہے ، نیب، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو فعال ہونا پڑے گا ۔

 انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے جمہوریت کی تاریخ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو طلب کر لیا ہے ۔ سماعت شروع ہونے سے چیزیں عوام کے سامنے آئیں گے ۔ ان کا وزیر کہتا ہے کہ عوام بھول جائیں گے ، سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ کیا پارلیمنٹ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ، انصاف نہ ملنے پر احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ نیب، ایف بی آر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے بے بسی کا اظہار کیا ۔ دھاندلی اور کرپشن ساتھ ساتھ ہیں دونوں کا خاتمہ ضروری ہے ، غریب ملکوں کے ادارے کمزور ہیں، نیب، ایف بی آر کو فعال ہونا چاہیے ، کرپشن ملک کیلئے کینسر ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں میں سے دو حلقے ابھی بھی باقی ہیں ، سپریم کورٹ سے التماس ہے کہ جلد سماعت مکمل کرے ۔



متعللقہ خبریں