دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کالج کے لیے فنڈزدینے پر یو اے ای اور اراضی دینے پرمقامی قبائل کا شکریہ ادا کیا

594055
دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے: جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے تعلیم یافتہ اور پرجوش نوجوان ہی ملک کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔دہشتگردی کو شکست دینے پر پوری دنیا پاک فوج کے کردار کی معترف ہے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کالج کے لیے فنڈزدینے پر یو اے ای اور اراضی دینے پرمقامی قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپن کئی کیڈٹ کالج فاٹا میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی کڑی ہے جب کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے کیوں کہ ملک کا مستقبل تعلیم یافتہ، پرجوش نوجوانوں  محفوظ بناسکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے عمائدین اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے ۔ انکا کہنا تھا سپن کئی کیڈٹ کالج فاٹا میں معیاری تعلیمی اداروں کی تعمیر کا تسلسل ہے ۔ یہ اقدام مقامی نوجوانوں کو پیشہ وارانہ کالجوں میں جانے کیلئے معاون ہو گا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاک فوج اور بہادر قبائل کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا علاقے کی تعمیر نو اور بحالی تک پاک فوج مقامی لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کیڈٹ کالج کیلئے زمین کی فراہمی پر مقامی قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا او ر کہا کہ منصوبے کیلئے مالی معاونت پر متحدہ عرب امارات کے بھی شکر گزار ہیں۔



متعللقہ خبریں