صادق آباد کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 29 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا

590878
صادق آباد کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 29 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خان پور کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا ۔

طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے رحیم ےار خان کے قریب بس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگانکو صبر جمیل عطا کرے۔ پیر کوایوان وزیراعظم کے بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ حادثہ کے زخمیوںکوہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

 



متعللقہ خبریں