زمانہ امن میں بہترین تربیت ہی جنگ میں فتح کی ضامن ہے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

580400
زمانہ امن میں بہترین تربیت ہی جنگ میں فتح کی ضامن ہے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دشمن کی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کو پراپیگنڈے سے بدنام نہیں کیا جا سکتا۔

آرمی چیف نے لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان بھی کیا اور کمانڈرز کو جنگی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری سمیت تمام سرحدوں پر پاک فوج ہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کو کسی بھی قسم کے پراپیگنڈے سے بدنام نہیں کیا جا سکتا۔ کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ فیسلٹی میں بریفنگ کے دوران آرمی چیف نے جنگی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن میں بہترین تربیت ہی جنگ میں فتح کی ضامن ہوتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے اپنی مادر علمی گیریژن اکیڈمی کے جونیئر کیمپس کا افتتاح بھی کیا اور اسکول کی پہلی اسمبلی میں شرکت کی۔ آرمی چیف اس ادارے میں 1967ء سے 1972ء تک زیرتعلیم رہے۔ 



متعللقہ خبریں