پاک ۔ بھارت تنازعے کا حل مذاکرات سے گزرتا ہے، امریکہ

ترجمان وائٹ ہاوس ارنسٹ  نے مقبوضہ کشمیر  کے علاقے  اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے  صرف یہ کہنے پر  اکتفا کیا کہ دنیا بھرمیں جہاں بھی  دہشت گردی ہو ہم  اس کی مذمت کرتے ہیں

576065
پاک ۔ بھارت تنازعے کا حل  مذاکرات  سے گزرتا ہے، امریکہ

وائٹ ہاؤس کے ترجمان   جوش ارنسٹ نے میڈیا  سے بات چیت کرتے ہوئے   کہا ہے کہ  پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری سے نکالیں ،  گزشتہ چند سالوں  میں  اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے،  ہم  امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام   پیدا ہو۔

ارنسٹ  نے مقبوضہ کشمیر  کے علاقے  اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے  صرف یہ کہنے پر  اکتفا کیا کہ دنیا بھرمیں جہاں بھی  دہشت گردی ہو ہم  اس کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے موجود صورتحال کے حوالے سے  وائٹ ہاؤس سے رابطے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے  کہا کہ  اسلام آباد یا نئی دلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور اگر ہوا ہے تو  وزارت ِ خارجہ اس سوال  کا جواب دینے  کی مجاز ہے۔

 



متعللقہ خبریں