اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں  پاناما لیکس اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور بھی غور کیا گیا۔ سپیکر کے فیصلے سے واضح ہو گیا کون کہاں کھڑا ہے اور کون کیا ہے

567449
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا سوچ رہے ہیں: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈروں نے  اسپیکر اسمبلی کے خلاف    عدم  اعتماد کی  تحریک  پیش کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

حزبِ اختلاف کے رہنما  خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر سپیکر کی جانبداری واضح ہو گئی ہے اور انکے فیصلے سے پتہ چل گیا کہ کون کہاں کھڑا ہے ۔ عمران خان کی تقریر کے بعد متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کریگی ۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے صدارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا مگر ابھی اس پر فیصلہ نہیں ہوا اور وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز پر سپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے تاہم سپریم کورٹ جانے سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے ۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نظر آگیا فیصلہ سپیکر کا نہیں بڑے ایوانوں کا ہے ، سپیکر کے فیصلے سے واضح ہو گیا کون کہاں کھڑا ہے اور کون کیا ہے 20کروڑ عوام کے سامنے واضح ہو گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں  پاناما لیکس اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز کوسپیکر کی طرف سے مسترد کرنے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز کو الیکشن کمیشن بھجوانے کے حوالے سے سپیکر کے جانبدارانہ رویے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ریفرنس معاملے پر سپیکر کی حکمت عملی کے حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں ایک ہی موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں