فیصل آباد میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ 2018 ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگ۔

564515
فیصل آباد میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح

وزیراعظم نوازشریف نے فیصل آباد میں کوئلے سے 40 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔یہ منصوبہ چین کے تعاون سے سوا دو سال میں مکمل کیا گیا جس پر ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی۔

مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت نہ صرف بجلی  بلکہ بنیادی ڈھانچے، دہشت گردی اور معیشت کو بھی ٹھیک کررہی ہے۔، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پردل خوش ہوتا ہے، 2 سے 3 سال پہلے پاکستان میں کسی شعبے کے لئے بجلی نہ تھی لیکن ملک میں 3 سال میں بہت تبدیلی آئی  جب کہ بجلی کے بحران پا قابو پار ہے ہیں، ملک کے کوئلے کے ذخائرسے استفادہ نہ کرنا بدقسمتی ہے، 2017 میں بجلی کی پیداوارمزید بہترہوگی۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ 2018 ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف بجلی کی قلت ختم کرنا نہیں بلکہ بجلی سستی کرنا بھی ہے تاکہ مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں

وزیر اعظم نے بتایا  کہ کچھ سال پہلے کے مقابلے میں کراچی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، وہاں حالات دن بہ دن بہتر ہورہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کھوئی ہوئی روشنیاں اور مقام دوبارہ حاصل کرے گا، کیونکہ یہ  شہر پاکستان کے لیے اقتصادی   انجن  کی حیثیت رکھتا ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کوئی معمولی مسئلہ نہیں، اس سے نمٹنے کیلئے فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کافی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ابھی بھی چھوٹا موٹا حملہ کرتا رہتا ہے، گزشتہ روز مردان میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک تھا، دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن یہ سلسلہ جلد ختم ہوجائے گا۔انہوں نے مردان دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔



متعللقہ خبریں