وزیراعظم سے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، عالمی امورپرتبادلہ خیال

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے

561061
وزیراعظم سے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات، عالمی امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نور خان ائیر بیس پر وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نوازشریف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، دفاعی شعبے میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، سعودی عرب کی قومی سلامتی سے متعلق امور سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا جب کہ سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور ددونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچایا ۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

 ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چیف آف آرمی سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران علاقائی سیکیورٹی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے معاملات زیر بحث آئے۔ ملاقات میں دفاعی اور باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی وزیر دفاع مختصر دورے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انہیں رخصت کیا۔ 



متعللقہ خبریں