لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہم سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں: نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم نے نیلم جہلم ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے ملک میں توانائی بحران کے حوالے سے اہم پیغامات دیے

550990
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہم سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں: نواز شریف

وزیراعظم پاکستان  نوازشریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ کا دوہ کیا جہاں پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم كو منصوبے كی ابتدا سے لے كر اب تك كام كی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

جناب  نوازشریف نے چیرمین واپڈا کو كام كی بروقت تكمیل كو یقینی بنانے كی ہدایت دیتے ہوئے كہا کہ قوم سے كیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے، قوم كو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے كی فكر مجھ سے زیادہ كسے ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم  نے قوم  سے جو  وعدے  کر رکھے ہیں ان کے سامنے آنے والی كوئی بھی  ركاوٹوں کو دور کیا جائیگا، ہم لوڈ شیڈنگ كے مكمل خاتمے کے لیے كوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موجودہ حكومت بجلی كے تمام منصوبوں كو شیڈول كے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے  میں  پُرعزم ہے تا كہ ملك كو بجلی كی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو اور صنعتی پیداوار كو فروغ ملے۔



متعللقہ خبریں