سی پیک منصوبے پرغلط فہمیاں پیدا کرنے والے باز رہیں: صدر ممنون حسین

انہوں نے ایسے تمام عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ    وہ اپنی ان کاروائیوں  سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت    کاروائی کی جائے   گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کیافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

545433
سی پیک منصوبے پرغلط فہمیاں پیدا کرنے والے باز رہیں: صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر بعض عناصر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ  اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے ایسے تمام عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ    وہ اپنی ان کاروائیوں  سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت    کاروائی کی جائے   گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کیافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی مسرت کا باعث ہے، میں محب وطن عوام کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں امن کی صورتحال بہترہورہی ہے، بلوچستان آکر نئی امید اورالگ خوش ملتا ہے،  پاکستان باالخصوص بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ی کی طرف جارہی ہے جب کہ بلوچ عوام کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے اور بلوچستان سے اس وقت غیر معمولی توقعات ہیں۔

صدرممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن سے زیادہ قومی عزم نظریہ اورطرزفکروعمل بن چکا ہے جب کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔

صدر ممنون کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری  کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، سی پیک منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا لیکن  بعض عناصر سی پیک پر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ باز رہیں، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا جس میں بجلی کے منصوبے اور صنعتیں بھی ہیں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، گورنر محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت اراکین بلوچستان اسمبلی اور وزرا ء نے بھی شرکت کی۔

 



متعللقہ خبریں