سندھ کی نئی صوبائی کابینہ کے وزراءنے حلف اٹھا لیا

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ نئی صوبائی کابینہ میں 9 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔ دریں اثنا ء تقریب حلف برداری سے قبل گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی اور نئی صوبائی حکومت کی ترجیحات سے انہیں آگاہ کیا

541493
سندھ کی نئی صوبائی کابینہ کے وزراءنے حلف اٹھا لیا

نو  رکنی سندھ کابینہ نے ہفتہ کے روز کراچی میں گورنر ہاؤس میں حلف لے  لیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں سادہ مگر پروقار تقریب میں صوبائی کابینہ کے وزراءسے حلف لیا۔

 تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ نئی صوبائی کابینہ میں 9 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔

 حلف اٹھانے والے وزراءمیں مخدوم جمیل الزماں، نثار احمد کھوڑو، سہیل انور سیال، جام خان شورو، مکیش کمار چاولہ، محترمہ شمیم ممتاز، جام مہتاب ڈہر، سکندر میندھرو اور سردار علی شاہ شامل ہیں۔ مشیرو اور معاونین خصوصی میں سعید غنی، مرتضی وہاب، مولا بخش چانڈیو، اصغر جونیجو، کھٹومل، ارم خالد، ڈاکٹر سکندر شورو اور سید غلام شاہ شامل ہیں۔

دریں اثنا ء تقریب حلف برداری سے قبل گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی اور نئی صوبائی حکومت کی ترجیحات سے انہیں آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی کابینہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عوام کے مسائل بروقت اور بلا کسی رکاوٹ کے حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبہ کے ترقیاتی عمل میں بھی تیزی آئے گی۔ تقریب حلف برداری کے بعد صوبائی کابینہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے انہیں بہت زیادہ محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ صوبائی کابینہ کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے تاکہ صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔



متعللقہ خبریں