کراچی میں جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے لیےمظاہرہ

ترکی میں حکومت   کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد پاکستان بھر میں  حکومت ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے   مختلف مقامات پر جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں

534899
کراچی میں جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے لیےمظاہرہ

ترکی میں حکومت   کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد پاکستان بھر میں  حکومت ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے   مختلف مقامات پر جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج کراچی  میں جماعتِ اسلامی  کے زیر اہتمام تین تلوار  کے مقام پر شام سات بجے  جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔اس جلسے میں بڑی تعداد میں ترکی سے گہری محبت رکھنے والے پاکستانی باشندوں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔  جماعتِ اسلام پاکستان  جس  کے ترکی کی برسراقتدار  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی اور اس کے بانی رجب طیب ایردوان کے ساتھ خصوصی اور قریبی   تعلقات  ہیں برسر اقتدار جماعت کے ساتھ اپنی گہری محبت اور وابستگی  کا اظہار کرے گی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس جلسہ عام  اور ترکی کے ساتھ یک جہتی کے مظاہرے  میں جماعت اسلامی کے علاوہ ملک کی مختلف جماعتوں  سے وابستہ افراد کی بھی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں