سعودی عرب، دہشت گرد حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی شہری تھا

عبداللہ قلزار نامی دہشت گرد 12 سالوں سے سعودی عرب میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم تھا

524231
سعودی عرب، دہشت گرد حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی شہری تھا

سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جدہ اور مدینہ منورہ میں کئے گئے دھماکوں میں ملوث خودکش حملہ آوروں کی شناخت  کے حوالے سے    اعلان جاری کردیا ہے ،  جس  کے مطابق  حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی  شہری تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق 35 سالہ عبداللہ گلزار خان 12 سال سے اپنی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ جدہ میں مقیم تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔ یہ شخص  گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں اپنی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ مقیم تھا۔

اس کے علاوہ سعودی حکام نے مسجد نبوی کے قریب کئے گئے دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت 18 سالہ سعودی شہری عمرعبدالہادی عمر جعید العتیبی کے نام سے کی ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرعبدالہادی مطلوب دہشت گرد تھا

 



متعللقہ خبریں