پاکستان، وفاقی وزیر خزانہ اور خزب اختلاف کے رہنما کے درمیان الیکشن کمیشن کے معاملے میں اتفاق

دونوں  سربراہان  کی ٹیلی فون پر   بات چیت  میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا

523816
پاکستان، وفاقی وزیر خزانہ اور خزب اختلاف کے رہنما کے درمیان  الیکشن کمیشن کے معاملے میں اتفاق

پاکستان  کے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور خزب اختلاف کے رہنما  وں میں   سے   خورشید کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی  جس  دوران  دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری  کو مقررہ آئینی مدت میں سر انجام  دیےجانے پر    اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں  سربراہان  کی  بات چیت  میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر کو  بتایا  کہ حکومت کی جانب سے پیرتک حتمی ناموں کی فہرست تیار کرلی جائے گی اور 11 جولائی کے بعد کسی بھی دن مجوزہ ناموں پر رسمی تبادلہ کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب  خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی کچھ ناموں کی نامزدگی کی  ہے  جنہیں  عید کے بعد خزب اختلاف  کی  جماعتوں سے باہمی  مشاورت  کرتے ہوئے حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں