امریکی وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں , تعلقات مزید مضبوط بنانا ہونگے : جان مکین

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن اورامریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین کی زیرِقیادت کانگریس کے وفدنے ملاقاتیں

523062
امریکی وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں , تعلقات مزید مضبوط بنانا ہونگے : جان مکین

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن اورامریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین کی زیرِقیادت کانگریس کے وفدنے ملاقاتیں  کی ہیں۔

اس دوران علاقائی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرخطے اورافغانستان کی سکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی،جنرل راحیل شریف نے علاقائی وبین الاقوامی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیاجبکہ انہوں نے زوردیاکہ’دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کامیابیاں مؤثرپاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے منسلک ہیں،مؤثر بارڈر مینجمنٹ سرحد کے دونوں اطراف غیر قانونی آمد و رفت روکنے کیلئے ضروری ہے ۔ انہون نے کہا کہ   خطے کے استحکام کادارومدارپاک افغان تعلقات پرہے ، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ دونوں ملکوں میں خوشگوار اورپائیدار تعلقات ہی علاقائی امن وسلامتی کی ضمانت ہیں‘۔امریکی سینیٹر جان مکین نے آپریشن’ضرب عضب‘میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہاکہ’انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کامیابیاں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہیں، پاکستان اور امریکہ کو ہر جہت میں اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اس دوران پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے امریکہ سے مدد مانگی جبکہ امریکی نمائندہ نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اورمہاجرین کی واپسی پرپاکستانی موقف کی حمایت کی ۔

                           

                                                                                   



متعللقہ خبریں