جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ،نوازشریف

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جلد سے جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ۔

514410
جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ،نوازشریف

جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ،نوازشریف

وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، خصوصی معاون طارق فاطمی اور وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے ملاقات کی ۔ انھوں نے  دل کے کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔طارق فاطمی نے وزیر اعظم کو طورخم بارڈر پر حالیہ کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال ، این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے کی جانی والی کوششوں اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ کے یورپی ممالک سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور افغان نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں افغان وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاسوں کے حوالے سے آگاہ کیا اوروزیر اعظم کو الیکشن کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے بھی بریف کیا ، پرویز رشید نے نواز شریف کو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقاتوں اور بجٹ بحث کے حوالے سے جاری قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اراکین کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنا طبی معائنہ کروایا ،ڈاکٹرز نے 26 جون کو دوبارہ چیک اپ کروانے کو کہا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جلد سے جلد وطن واپس جانا چاہتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں