وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے

وفاقی بجٹ میں آیندہ مالی سال کےلیے مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا تین اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا گیا ہے۔آیندہ مالی سال کے دوران دفاع کےلیے 860 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے

503106
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ساڑھے 4 ہزار ارب روپے كے لگ بھگ مالیت كا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ میں  پیش كریں گے۔

مالی سال2016اور2017 کا ساڑھے 4 ہزار ارب روپے كے لگ بھگ مالیت كا وفاقی بجٹوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔  

وفاقی بجٹ میں آیندہ مالی سال کےلیے مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا تین اعشاریہ آٹھ فیصد لگایا گیا ہے۔آیندہ مالی سال کے دوران دفاع کےلیے 860 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال كے وفاقی بجٹ میں ماضی كے 10،10 فیصد كے 2 ایڈہاك ریلیف تنخواہوں میں شامل كركے سركاری ملازمین كی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ كرنے كی تجویزدی گئی ہے جس كے بعد نظر ثانی شدہ پے اسكیلز جاری كیے جائیں گے، اس كے علاوہ میڈیكل الاؤنس اور كنوینس الاؤنس میں بھی اضافے كی تجویزہے جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
 

توقع ہے کہ وفاقی بجٹ کا سب سے بڑا فوکس وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق زرعی شعبے کےلیے مراعات ہوں گی۔

ذرائع كے مطابق بجٹ كے مجوزہ مسودے میں دیئے گئے اعداد و شمار كے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے دفاعی بجٹ 860 ارب روپے جب کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3 ہزار620 ارب اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم ایک ہزار 675 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سے وفاقی پی ایس ڈی پی كا حجم 800 ارب روپے كے لگ بھگ ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیكس وصولیوں  كا ہدف 3620 ارب روپے مقرر كرنے كی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 250 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔                                            



متعللقہ خبریں