انتہا پسندی اور دہشت گردی کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے ، جنرل راحیل شریف

جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ  دشمن عنا صر کو ملک سے باہر پھینک دینگے اورپاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔

498554
انتہا پسندی اور دہشت گردی کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے ، جنرل راحیل شریف

 جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ  دشمن عنا صر کو ملک سے باہر پھینک دینگے اورپاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عنا صر کو ملک سے باہر پھینک دینگے اورپاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ملکر ناکام بنائیں گے ،ملک میں ‘‘کومبنگ’’ آپریشنزجاری ہیں۔انتہا پسندی اور دہشت گردی کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے ، پاک فوج جیسی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے ، آپریشن ضرب عضب کا حتمی مقصد پُر امن اور خوشحال پاکستان ہے ،تاہم آپریشن کے مکمل مقاصد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا  جہاں انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  دنیا کا کوئی بھی ادارہ پاک فوج جیسی کاروائیاں تن تنہا نہیں کرسکتا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد دوبارہ یہاں پاؤں نہ جما سکیں۔ ضرب عضب میں پاک فوج عملی آپریشن کے بعد انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کر رہی ہے ۔ آرمی چیف نے غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک بے نقاب کرنے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ دشمن عناصر اورپاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے نکال دیں گے ۔ آرمی چیف نے خبردار کیا کہ دہشت گرد تشدد کا راستہ ترک کردیں ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیاررہیں ۔انھوں نے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی نیٹ ورک توڑنا انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی ہے ، ہم یک جان ہو کر پاکستان کو نقصان پہنچانے والے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے ۔



متعللقہ خبریں