آ صف علی زرداری نوازشریف سے ملاقات نہ کریں، پیپلز پارٹی

مولانا فضل الرحمان پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان مصالحت کارکاکردار ادا کررہے ہیں

497333
آ صف علی زرداری نوازشریف سے ملاقات نہ کریں، پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت سابق صدرآصف علی زرداری کو اس بات پرقائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات نہ کریں کیونکہ اس سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان مصالحت کارکاکردار ادا کررہے ہیں اور ان دنوں لندن میں ہیں۔انھوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات بھی کی ہے اور انھیں وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے منانے کی کوشش کی ہے تاہم زرداری ابھی تک اس ملاقات کیلئے راضی نہیں ہوئے۔

پیپلزپارٹی  کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر پارٹی قیادت نے گزشتہ دو دنوں میں آصف زرداری کوبتادیاہے کہ انھیں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پارٹی کی بنیادکو نقصان پہنچے گا۔ قیادت کاموقف ہے کہ پانامہ لیکس پرجارحانہ موقف اپنانے اور نوازشریف کی مخالفت سے ہی پارٹی کی بنیاد اوپر اٹھنا شروع ہوئی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد آصف زرداری نوازشریف سے ملاقات کرتے ہیں یا پارٹی قیادت کی سنتے ہیں۔



متعللقہ خبریں