پاک ،چین دوستی  بے  مثال اور قابل رشک ہے، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےپاک چین دوستی کے 65سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ،چین دوستی بے مثال ہے۔

495365
پاک ،چین دوستی  بے  مثال اور قابل رشک ہے، شہباز شریف

 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےپاک چین دوستی کے 65سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کے رشتے کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔پاک چین تعلقات دوہمسایہ ممالک کے مابین عام دوستی سے بڑھ کرہیں  اور ان دونوں ممالک کے مابین تعلقات و دوستی کے رشتے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ 65 برسوں سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد ، یقین اور باہمی احترام کا رشتہ دراصل محبت ، خلوص اور پیار کی کہانی ہے ۔ اس عرصہ میں  دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں لیکن چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔ عالمی امور میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے اداروں میں چین نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس کے موقف کی تائید کی۔ جنگ ہو یا امن یا کوئی قدرتی آفت چین نے مخلص دوست کی طرح پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کے موجودہ دور میں پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور معاشی تعلق کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔دنیا پاک چین دوستی اور دونوں ممالک میں معاشی تعاون کی اس کہانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اورمورخ تاریخ جب لکھے گا تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں چین کے ناقابل فراموش کردار کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا،جس طرح محبت غیر مشروط ہوتی ہے اسی طرح گزشتہ 65 سالوں میں چین نے بھی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون کیا ہے جو دونوں ممالک کے مابین محبت کی حقیقی کہانی ہے ۔ چین کے قونصل جنرل یو بورن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ اور چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوستی کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔



متعللقہ خبریں